اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے وسطی کرم میں سکیورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس میں 7 شدت پسند ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے جبکہ سرکرد اور خوانداد خیل میں شدت پسندوں کے 4 ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔
اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں ڈبوری، ماموزئی میں سکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے 8 شدت پسند ہلاک اور شدت پسندوں کے 3 ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔ علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے بعد شہریوں کی نقل مکانی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
........
152/